26-Nov-2022 مزاحیہ قطعات
مزاحیہ قطعات
چاہئے انسان کو فولاد جیسا حوصلہ
سردیوں میں ہاتھ پانی کو لگانے کے لئے
آپ کو معلوم ہونا چاہئے بیگم دسمبر لگ گیا
اب ہمیں مجبور مت کرنا نہانے کے لئے
گھونگھٹ اٹھا کے دولہا نے دلہن سے یہ کہا
تم میری عالیہ مری زینت امان ہو
دلہن نے مسکرا کے دیا اس طرح جواب
تم بھی تو میرے اکشے ہو سلمان خان ہو
خالہ خالو بھی محبت کے مخالف نہ ہوئے
خالہ اور خالو کے انعام پہ رونا آیا
کل تھی محبوبہ مری آج وہی ہے بیوی
"اے محبت ترے انجام پہ رونا آیا"
مجھ کو پاپا سے بلاتے تمہیں ممی کہہ کر
جان وعدے نہ اگر آپ کے کچے ہوتے
سونو مونو کوئی ہوتا کوئی بنٹی ببلی
کھیلتے گھر میں ہمارے کئی بچے ہوتے
تو مری پیاس بجھائے تو میں جانوں ورنہ
تو سمندر ہے تو ہوگا مرے کس کام کا ہے
راحت اندوری
تونے کتنے ہی بزرگوں کے بسائے گھر ہیں
اس تعلق سے فقط چرچا ترے نام کا ہے
تو مرا عقد کرائے تو میں جانوں ورنہ
قاضئیِ شہر تو ہوگا مرے کس کام کا ہے
احمدعلوی